سرگودھا ،انتظامیہ کی طرف سے اندرون شہر غیر قانونی قرار دی جانے والی رہائشی آبادیوں کی ریونیو عملہ کی ملی بھگت سے رجسٹریاں جاری کرنے کا انکشاف

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)انتظامیہ کی طرف سے اندرون شہر غیر قانونی قرار دی جانے والی رہائشی آبادیوں کی ریونیو عملہ کی ملی بھگت سے رجسٹریاں جاری کرنے کا انکشاف ، ذرائع کے مطابق علی ٹائون، جٹ کالونی ، ماہل ٹائون سمیت متعدد رہائشی آبادیوں کو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے منظوری نہ لینے پر غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود (سابق) رجسٹرار اور متعلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے ریکارڈ میں ہیر پھیر کرکے فرد ملکیت جاری کئے گئے جن میں رجسٹری نمبر1370 بھی شامل ہے جو علی ٹائون کی جاری کی گئی اس علاقہ کا عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے اور عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پچھلی تاریخوں میں انتقال پاس کرکے فرد ملکیت جاری کیا گیا جس پر رجسٹری جاری ہوئی۔ تحصیل آفس عملہ کے مطابق ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا جن آبادیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ ان کی رجسٹری جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیںہ وتا تاہم اگر ایسا کوئی اقدام پچھلی تاریخوں میں اٹھایا گیا تو اس کی ذمہ داری پٹواری پر عائد ہوتی ہے۔