تین ارکان اسمبلی نے اپنے خلاف ریلوے پولیس کے مقدمہ کے اخراج کیلئے سول عدالت میں درخواست دائر کردی

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامدحمید سمیت تین ارکان اسمبلی نے اپنے خلاف ریلوے پولیس کے مقدمہ کے اخراج کیلئے سول جج سرگودھا رفاقت عباس اعوان کی عدالت میں درخواست دائر کردی فاضل عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد سرکاری وکیل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید ، رکن پنجاب اسمبلی محترمہ ڈاکٹر نادیہ عزیز اور عبدالرزاق ڈھلوں نے پیر کے روز عسالت میں پیش ہوکر اپنے خلاف درج ہونے والے تھانہ ریلوے کے مقدمہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس مقدمہ میں نہ تو کوئی ٹھوس شواہد پیش کئے ہیں اور نہ ہی الزام ثابت کیا ہے۔ لہذا اس مقدمہ کو خارج کیا جائے۔جس پر فاضل جج نے انک وکلاء کی بحث کے بعدکیس کی سماعت 21 اکتوبر کو مقرر کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ اس موقع پر تینوں ارکان اسمبلی اور انکے عدالت میں حاضر تھے۔

متعلقہ عنوان :