سرگودھا ،فیکٹری ایریا کے علاقہ عیسی نگر سے اغواء ہونے والی جواں لڑکی کا سراغ مل گیا

بہنوئی نے بھائی اور ساتھیوں کی مددسے اغواء کر نے کے بعد کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) فیکٹری ایریا کے علاقہ عیسی نگر سے اغواء ہونے والی جواں لڑکی کا سراغ مل گیا۔ مغویہ کو اس کے بہنوئی نے بھائی اور ساتھیوں کی مددسے اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق الجنت ویلی عیسیٰ نگر کی رہائشی سولہ سالہ عشاء ظہور کو اس کے بہنوئی رانا حسنات نے اپنے بھائی وقاص ، اسد وغیرہ کی مدد سے دو ماہ قبل اغواء کرلیا۔

جس کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے درج کرلیا مگر نشاندہی کے باوجود پولیس مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریز کرتی رہی۔ اس دوران مغویہ کے والد محمد رمضان ،والدہ نسرین اختر نے ازخود تلاش کرکے عشاء ظہور کو دارالامان لاہور سے ڈھونڈ نکالا۔

(جاری ہے)

عشاء ظہور نے والدین کو بتایاکہ ملزمان نے اسے نشہ آور چیز پلا کر اغواء کیا، اور اسے لاہور میں لے جا کر اسے ایک مکان میں رکھ کرزبردستی شراب پلا کر زیادتی کرتے رہے اور بعد میں پیسے لے کر اس کی کئی افراد سے عصمت فروشی کا بھی مکروہ دھندہ کیا جہاں متعدد افراد نے اس سے زیادتی کی اور بعد میں ملزمان نے اسے بے سہارا قرار دے کر دارالامان داخل کرادیا۔

عشاء ظہور کی والدہ نسرین اختر نے بتایا کہ ملزم حسنات نے پہلے بھی اس کی بڑی بیٹی آصفہ کو بھگا کر شادی کی اور بعد میں اس کی چھوٹی بیٹی عشاء کو اغواء کرکے اس کی آبروریزی کرواتا رہا۔ اس کی کنواری بیٹی کی عزت ملزمان نے تباہ و برباد کردی۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف فیکٹری ایریا پولیس کارروائی نہیں کررہی جبکہ پولیس نے کارروائی کرنے کیلئے ان سے بھاری رقم بھی لی ہے۔ مظلوم ماں بیٹی ڈی پی او سرگودھا کو پیش ہوگئیں جس پر ڈی پی او سرگودھا نے متعلقہ پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :