ساہیوال ، اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر عیسائی جوڑا دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) قبول اسلام ۔عیسائی جوڑے کا اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر قبول اسلام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر170/9-Lکے رہائشی عرفان مسیح اور عالیہ مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین عیسائیت سے توبہ تائب ہو کرمفتی ظہور احمد کے روبرو جامعہ رشیدیہ ساہیوال میں دین اسلام کو قبول کرلیا اور اسلام کی حقانیت کو قبول کیا اور آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐ کی ختم نبوت کا اقرار کیا اس موقع پر مفتی ظہور احمد صاحب نے ان کو کلمہ پرھایا اور اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا اور ان کے نئے اسلامی نام محمد عبداللہ اور زینب تجویز فرمائے اور دعا کروائی کہ اللہ تعالیٰ ان کا قبول اسلام اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کو دین محمدی ؐ پر استقامت عطا فرمائے اور ان کو صراط مستقیم پر گامزن فرمائے آمین

متعلقہ عنوان :