پنجاب میں غزائی قلت دور کرنے کیلئے موثر اقدامات ضروری ہیں، ایڈیشنل کمشنر ساہیوال

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدیر باجوہ نے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح پنجاب میں بھی عوام غذائی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جس سے عوام کی استعداد کار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ عوام غربت میں اضافے اور معاشی نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا سیمینار میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈاکٹر محمد اسلم دھول ،اسسٹنٹ کنٹرولر شمس الاسلام ،ڈاکٹر محمد اجمل ،فیاض احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعد بن سعید اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع سمیت سرکاری محکموں کے افسران سمیت مختلف نجی کمپنیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خوراک،صحت،زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کے اشتراک سے ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس کے مثبت نتائج بہت جلد سامنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ لائحہ عمل میں محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غذائی عدم تحفظ کی کمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںاے ڈی سی عبدالقدیر باجوہ نے کہا کہ غذائیت کی کمی اور زیادتی دونوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے جس پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے سیمینار میں محکمہ خوراک، صحت ،لائیو سٹاک اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں نے خطاب کیا اور اپنے محکموں کی خوراک کے حوالے سے کارکردگی پر روشنی ڈالی سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جو ضلع کونسل ہال سے مشن چوک تک نکالی گئی ۔

متعلقہ عنوان :