حکومت خصوصی افراد کو قومی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، پروین مسعود بھٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت قانون سازی کے ذریعے صوبے میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ2فیصد سے بڑھا کر3فیصد مختص کیا گیا ہے جس سی3988معذور افراد کو سرکاری ملازمتوں کی فراہمی ممکن ہوئی، وفد سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایم این اے و ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لیے مثالی اور تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ خصوصی افراد کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے مسلم لیگی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت قانون سازی کے ذریعے صوبے میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ2فیصد سے بڑھا کر3فیصد مختص کیا گیا ہے جس سی3988معذور افراد کو سرکاری ملازمتوں کی فراہمی ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے خصوصی افراد کے لیے عمر کی بالائی حد میں10سال تک کی رعایت ہے۔ پنجاب بیت المال کے ذریعہ معذور افراد کی مالی معاونت کے لیے 10فیصد فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ 13ہزار سے زائد نابینا افراد کے لیے سوشل ویلفیئر کے توسط سے خدمت کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی سمیت ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے ایک ایک سیٹ مختص کی گئی ہے۔ ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ معذور افراد کو مفت علاج معالجہ کی سہولت اور سفری سہولت میں50فیصد رعایت بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :