پنجاب سول سیکرٹریٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کے 83 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کے 83 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔ نوٹیفیکیشن جاری پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ایک اور کاوش کامیاب ایس اینڈ جی اے ڈی کے 83 ملازمین کو اگلے عہدوں میں ترقی دے کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جونئیر کلرکس کو سینئر کلرکس 15 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ اور 38 پرسنل اسسٹنٹس کو بطور پرائیویٹ سیکرٹریز ترقی دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان ، حافظ محمد قاسم، ملک اقبال ، حافظ محمد ارشد ، امانت علی، طاہر حسین ، ملک اعجاز علی اعوان، قیصر محمود ، محمد سلیم بھٹی ، خاور مقصود ، نذیر احمد ، محمد مقصود ، محمد ایوب، زرینہ اسماعیل، فقیر حسین ، عبدالصبور اعوان، علی منصور ،ذیشان علی اعوان، محمد عامر قریشی، محمد جاوید، نجمہ سعید، محمد اسلم ، سیدرضوان شاہ اور ظفر اقبال سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دی گئی جس پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :