اب بہت ہوگیا مذاق

شہر میں مسلسل گندگی کی شکایت ملنے پر سابق ایم پی اے اور پیر پاگاڑہ کے خلیفہ علی غلام نظامانی میونسپل کمیٹی پہنچ گے عملہ غائب دفاتر سے بند دروازے اوپن کرواکر ہنگامی بنیادوں پر عملے کو افسران کو میونسپل کمیٹی طلب کرلیا میونسپل کمیٹی کا جو ملازم کام نہیں کرے گا تنخواہ بند کردی جائیگی ،خلیفہ علی غلام نظامانی

پیر 16 اکتوبر 2017 20:27

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء)اب بہت ہوگیا مذاق ، میونسپل کمیٹی کا ملازم کام نہیں کرے گا اس کی تنخواہ بند کردی جائے گئی ۔

(جاری ہے)

خلیفہ علی غلام نظامانی تفصیل کے مطابق شہر میں مسلسل گندگی کی شکایت ملنے پر سابق ایم پی اے اور پیر پاگاڑہ کے خلیفہ علی غلام نظامانی میونسپل کمیٹی پہنچ گے عملہ غائب دفاتر سے بند دروازے اوپن کرواکر ہنگامی بنیادوں پر عملے کو افسران کو میونسپل کمیٹی طلب کرلیا ملازم گھریلو سے کام کاج چھوڑ کر میونسپل کمیٹی پہنچ گئے خلیفہ علی غلام نظامانی نے گزشتہ تین ماہ کی اسٹاف سے رپورٹ طلب کرلی اس موقع پر اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم پی اے خلیفہ علی غلام نظامانی کا کہنا تھا کہ چیرمین دلبر خان نظامانی سیاسی اسیر کیا ہوئے ہیں میونسپل کمیٹی کے عملے کی جیسے عید ہوگئی ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے دھیر لگ چکے ہیں عملہ دفتر نہیں آتا اسٹاف اور میونسپل کمیٹی کی مشنری سے میونسپل اسٹاف کا کنٹرول ختم ہوگیا ہے بدمعاشی سے کچھ عناصر زبردستی پیٹرول لے جارہے ہیں مسلسل میونسپل کمیٹی کو نقصان دیا جارہا ہے پریس کلب میں تین تین ملازم دن رات چوکیداری اور صفائی پر مامور ہیں اب ایسا نہیں چلے گا فوری طور پر پریس کلب سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو واپس طلب کیا جائے ورنہ ان کی تنخواہیں بند کردی جائیں اگر پیٹرول پمپ والے بدمعاشوں کو تیل دیں گئے تو بلدیہ اس کی پیمنٹ نہیں کرے گئی ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر شہر اور میونسپل کمیٹی کا وزٹ کریں گے جو بھی عملے کا فرد دفتر یا اپنی ڈیوئی پر نہیں ہوگا اس کی تنخواہ بند کردی جائے گئی شہر میں اگر کسی بھی مقام پر گندگی ہوگی اس علاقے کے انسپکٹر کی تنخواہ بند کردی جائے گئی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دلبر خان نظامانی کا کیس اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیا ہے اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے کہ دلبر خان پر سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

#