صومالیہ میں ٹرک بم حملے میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں پر دنیا بھر کے رہنمائوں کا اظہار افسوس اور مذمت

پیر 16 اکتوبر 2017 20:27

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) صومالیہ میں ہونے والے ٹرک بم حملے میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں پر دنیا بھر کے رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔ امریکا، برطانیہ کینیڈا اور فرانس کے لیڈروں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے صومالیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے افریقی یونین کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں ہونے والا حملہ انتہائی خوفناک ہے جس کی کینیڈا پرزور مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :