پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، دومنشیات فروشوں سمیت 8 ملزم گرفتار

پیر 16 اکتوبر 2017 20:27

پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، دومنشیات فروشوں سمیت 8 ملزم ..
چشتیاں۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران دومنشیات فروشوں سمیت 8 ملز موں کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس ناصرآباد کے قبحہ خانہ پر خطرناک مجرمان کی گرفتاری کے دوران قبحہ خانہ کی زرینہ بی بی ،شازیہ اورعارف کو گرفتار کر لیا، صدر پولیس نے ٹیپ ریکارڈ کے ذریعے گانے بجانے کے الزام میں دو افراد محمدیٰسین ،محمداظہر کو گرفتار کرلیا ،بخشن خاں پولیس نے عادی منشیات فروش رضوان کے قبضہ سے 10لیٹر شراب دیسی برآمد کر لی اور ساجد کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :