چیچہ وطنی، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

پیر 16 اکتوبر 2017 20:27

چیچہ وطنی۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)کمال ہومیو لیبارٹری اسلام آباد کے زیراہتمام ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔نجی ہوٹل میں ہونے والی ورکشاپ میں ڈاکٹر اسد پرویز قریشی اور ڈاکٹر فیصل ارشد نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ میں کلینکل رپورٹس کی اہمیت اور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے موضوع پر مقامی ڈاکٹرز کو تربیتی بریفنگ دی گئی اور جدیددور کے نئے دریافت ہونے والے اور متعدی امراض کے علاج کے لئے ڈاکٹروں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

ورکشاپ کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید تحقیق کے مطابق آج پیچیدہ امراض کے خاتمے کیلئے ہو میو پیتھک طریقہ علاج پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جسکی افادیت اور اہمیت سے عوام کو آگاہ کر نا بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔وبائی امراض اور لاعلاج بیماریوں کا واحدطریقہ علاج ہومیو پیتھک ادویات سے ہی ممکن ہے جن کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہوتااور اس طریقہ علاج کے اخراجات بھی کم ہیں۔سیمینار سے HPCAکے دیگر ڈاکٹر ذوالفقار چشتی، ڈاکٹر اعجاز حسین مقصودی، ڈاکٹر فقیر حسین اور ڈاکٹر عباس ساقی نے بھی خطاب کیا اور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے بارے میں ہونے والی جدید تحقیق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔