پاکپتن، ٹرالے کی زد میں ڈھائی سالہ لڑکی جا ں بحق

پیر 16 اکتوبر 2017 20:27

پاکپتن۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)چن پیر روڑ پر ٹرالے کی زد میں ڈھائی سالہ لڑکی جا ں بحق ہو گئی، تفصیلات کے مطابق ڈھائی سالہ لڑکی ماہ نور اپنے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چن پیر روڑ جا رہی تھی کہ تیز رفتارکو ٹرالے نے ان کے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ڈھائی سالہ لڑکی ماہ نور شدید زخمی ہو گئی اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں داخل کیا گیا، بعدازاں اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔