وزیر اعلی پنجاب خوار ک کی قلت کو دور کرنے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

پیر 16 اکتوبر 2017 20:27

وزیر اعلی پنجاب خوار ک کی قلت کو دور کرنے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے ..
پاکپتن۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف نے خوار ک کی قلت کو دور کرنے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں ،صاف ستھری متواز ن غذائیں بہتر نشو نما کی ضا من ہیں ،بچوں میں اضافی خوارک کو متواز ن بنانے کیلئے ملی جلی غذائو ں کے زیادہ استعمال کریں ،ا س سلسلہ میں وٹامن اے اور ڈی کی خوبیوں والے کھانے کے آئل کا استعمال کو یقینی بنائیں ، فورٹئفیائیڈ آٹا کون کی کمی سے بچاتا ہے ، چھ ماہ کی عمر تک کے ہر بچے کو صرف اور صر ماں کا دودھ پلائیں ، کھانے کا نمک صرف آئیوڈین ملا نمک ہے اس کا استعمال کریں ، حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کریں ، متعلقہ ادارے صاف ستھری اشیائے ضروری کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے میکانزم کو بہتر بنائیں اور کوشش کریں کہ مطلوبہ اشیائے ضروریہ ہر فرد تک با آسانی دستیاب ہوں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے عالمی یوم خوراک کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، سیمینار میں اے سی پاکپتن ظہیر لیاقت ، ڈی ایف سی قسور مبارک بٹ ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لبنی جبار ، سو شل ویلفیئر آفسیر شبیر شاہ ، ڈی ایچ ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یو نس رانا ، انجمن تاجر ان کے صدر حاجی وسیم ، کسان اتحاد کے نمائندے عبد الر حمن وٹو ،سماجی شخصیت میان اللہ بخش طارق، مختلف تنظیموں کے نمائندے ، معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ ، سول سو سائٹی کے اراکین ،طلبا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور غذائی ضروریات کی اہمیت پر روشنی ٖڈالی ۔

متعلقہ عنوان :