ساہیوال،چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری 2موٹرسائیکلوں‘ طلائی زیورات اورسعودی ریال سے محروم ہو گئے

پیر 16 اکتوبر 2017 20:21

ساہیوال۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری 2موٹرسائیکلوں‘ طلائی زیورات اورسعودی ریال سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطا بق چوری کی پہلی واردات چوک پاکپتن میںہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمداکرم کی موٹرمالیتی60ہزارروپے یونیورسٹی کے باہر سے چرالی، دیگر وارداتوں کوٹ خادم علی شاہ میں ببی وغیرہ4ملزمان نے محمد سرور کے گھر کی دیوار پھلانگ کر الماریوں کے تالے توڑ کر گھر سے طلائی زیورات اور سعودی ریال مالیتی13لاکھ70ہزارروپے اور 85/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے بلقیس بی بی کے گھر کا تالہ توڑ کر گھر سے طلائی زیورات اور موٹرسائیکل کل مالیتی1لاکھ35ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :