کاشتکار گندم کے ساتھ ساتھ کینولا اور سورج مکھی کی کاشت پر توجہ دیں،ڈائریکٹر زراعت

پیر 16 اکتوبر 2017 20:21

ساہیوال۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)ڈائریکٹر زراعت توسیع سردار محمد اکبر خان نے کاشتکاروں پر زوردیا ہے کہ وہ گندم کے ساتھ ساتھ کینولا اور سورج مکھی کی کاشت پر توجہ دیں۔ پنجاب حکومت کینولااور سوج مکھی کی ایک لاکھ ایکڑکاشت پر 5ہزارروپے فی ایکڑسبسڈی فراہم کررہی ہے اور رجسٹرڈ کسانوںکو 10ایکڑتک سبسڈی دی جائے گی۔

وہ یہاں مقامی ہوٹو میں گندم کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت ڈائریکٹرزرعی ترقیاتی ادارہ برائے گندم فیصل آبادڈاکٹر جاوید احمد نی کی۔ اس موقع پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے افسران محمد جنجوعہ ‘وقار عباس ‘ظفر اور محمد آصف بھی موجود تے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ک کاشت کار ڈی اے پی کھاد خریدتے وقت بوری پر پہچان سٹیکر ضرور دیکھیں۔ مقررین نے کہا کہ کمپنی نے زمینداروں کی سہولت کیلئے ساہیوال ‘مٹی اور پانی کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری قائم کردی ہے جہاںکاشتکاروںکو یہ سہولت مفت فراہم کی جاتی ہی۔ انہوںنے کاشتکاروںپرزوردیاکہ گندم کی پید اوار بڑھانے کے لئے کیمیائی کھادوںکا بروقت استعمال ضروری ہے۔