دھرنوں کے باوجود حکومت نے معیشت کو مضبوط کیا،موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرض بھی واپس کئے ہیں،ایک جھوٹے پروپگنڈے کے تحت یہ کیسز چلائے جا رہے ہیں،اسحاق ڈارکے خلاف کیس میں کسی کرپشن کا الزام نہیں ہے

وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 20:20

دھرنوں کے باوجود حکومت نے معیشت کو مضبوط کیا،موجودہ حکومت نے گزشتہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باوجود حکومت معشیت کو مضبوط کرتی گئی اور مہنگائی کی شرح اس سال سب سے کم رہی ہے ۔موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرض بھی واپس کئے ہیں ۔دھرنوں کے دوران پی ٹی آئی کو معیشت کا خیال کیوں نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستانی عوام کا جاننا ضروری ہے کہ اس کیس کا پانامہ سے دور دور کا تعلق نہیں ہے ،درخواست گزار کی جانب سے کوئی کرپشن کا الزام نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت یہ کیسز چلائے جا رہے ہیں اور تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ غریب عوام کا پیسا چوری کا کیس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف کیس میں کسی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بیلٹ پیپر کے ذریعے نہیں آ سکتے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ذاتی کاروبار پر ان پر ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ انہیں کس جرم میں پھنسانا ہے جلدی کھانے میں منہ جل جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت جن دستاویزات پر تحقیقات ہو رہی ہیں وہ اگست کے ماہ کی ہیں اور فیصلہ اقامہ پر کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے اسحاق ڈار کی استشنی کی درخواست مسترد کر دی ہے تاہم وہ بیماری کا بہانہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں دھرنے کے دوران لوگوں کو ڈنڈوں سے مارا گیا اور ہمیں درس دیا جاتا ہے کہ اداروں کو مضبوط کریں انھیں اداروں کا عمران خان پر کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باوجود حکومت معشیت کو مضبوط کرتی گئی اور مہنگائی کی شرح اس سال سب سے کم رہی ہے اور پاکستان کے اوپر جو قرض تھے ان میں بھی کمی آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا لیا گیا قرض مسلم لیگ ن کی حکومت نے ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے دوران پی ٹی آئی کو معیشت کا خیال کیوں نہیں آیا تھا۔