ایران اور پاکستان کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ایران کے سفیر مہدی ہنر مند

پیر 16 اکتوبر 2017 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر مند نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایرانی سفارت خانہ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایرانی سفیر بیرسٹر محمد علی سیف سے اتفاق کیا کہ خوشحالی کے لئے اقتصادی ترقی بہت اہم ہے جو دونوں ممالک کے مابین پرامن باہمی تعلقات پر منحصر ہے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے دوران چین، پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے پاکستان اور ایران کی معیشت پر مثبت اثرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سینیٹر سیف نے زور دیا کہ دونوں برادر ممالک کو علاقائی ایشوز پر دوستانہ انداز میں توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو نقصان کا سبب بنانے والے علاقائی تنازعات پر کسی ابہام کو ہر گز پیدا نہیں ہونے دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :