ناروے میں دہری شہریت ،ْ40ہزار پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا

رواں سال مجوزہ قانون منظور کرولیا جائیگا ،ْ وزیر برائے امیگریشن

پیر 16 اکتوبر 2017 20:12

ناروے میں دہری شہریت ،ْ40ہزار پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) ناروے کی حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کو دٴْہری شہریت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ناروے میں کم و بیش40 ہزار افراد پاکستانی پس منظر رکھتے ہیں اور سہولت سے ان کو بھی فائدہ ہوگا۔دائیں بازور کی جماعت ایف آر پی سے تعلق رکھنے والی ناروے کی وزیر برائے امیگریشن مس سلوی لیس تھاگ کا کہنا ہے کہ اس سال موسم خزاں کے دوران ہی یہ قانون منظور کروالیا جائے گا۔

اسکینڈے نیویا میں ناروے وہ واحد ملک ہے جس نے ابھی تک دٴْہری شہریت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اگرچہ اس بارے میں پچھلے سال بھی غور کیاجارہا تھا تاہم اس تجویز پر حتمی فیصلے کو ملتوی کردیاگیا تھا۔حکومتی اتحاد میں شامل ایف آر پی دوسری بڑی پارٹی ہے، جو غیرملکیوں کے بارے میں اپنی سخت گیر پالیسیوں کے حوالے سے مشہور ہے ،ْاس جماعت نے اس تجویز کی حمایت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کی صورت میں دہری شہریت والوں کو ان کے دوسرے ملک آسانی سے بدر کہاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مطابق کسی بھی شہری کو اس کے ملک سے تو محروم نہیں جاسکتا تاہم اگر اس کے پاس دوسرے ملک کی شہریت ہوگی تو اس سے نارویجین شہریت واپس لے کر اسے دوسرے ملک بھیجا جاسکتاہے۔نارویجین پاکستانی قانون دان احسن رشید کے مطابق اس قانون پر عمل درآمد کی صورت میں بہت سے نارویجین پاکستانیوں کی اپنے آپ کو قانونی طور پر پاکستانی کہلوانے کی خواہش پوری ہوجائے گی۔

انہوںنے کہاکہ بہت سے پاکستانی ایسے ہیں، جن کے پاس صرف نارویجین شہریت ہے اور وہ جب پاکستان جاتے ہیں تو انہیں غیرملکی تصور کیاجاتاہے۔ تاہم اب ان کی پاکستانی شناخت بحال ہوجائے گی۔احسن رشید ایڈوکیٹ نے بتایاکہ دٴْہری شہریت کی صورت میں نارویجین پاکستانی پاکستان میں پراپرٹی خرید سکتے ہیں اور وہاں رہ سکتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں انتخابات لڑنے کا حق نہیں مل سکے گا کیونکہ اس حوالے سے عدالتوں میں بہت سے فیصلے آچکے ہیں۔

ناروے میں مقیم ممتاز سماجی شخصیت علی اصغر شاہد کا کہناہے کہ اس مجوزہ قانون سے ان پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا جن کے پاکستان میں مفاد ہیں اور متواتر پاکستان جاتے ہیں یا زیادہ تر وہاں رہتے ہیں ،ْخاص طورپر ان نارویجین پاکستانی کو فائدہ ہوگا جو ستر کی دہائی میں ناروے آئے تھے اور سنگل نیشنیلٹی ہونے کی وجہ سے وہ ناروے کے ہی ہوکر رہ گئے ہیں۔ اب اگر دٴْہری شہریت مل جاتی ہے تو ان کی خواہش ہوگی کہ وہ اپنی پاکستانی شناخت بحال کریں اور زیادہ تر پاکستان میں ہی رہیں۔

متعلقہ عنوان :