غیاث الدین کے دو بیٹے تشدد کیس میں گرفتار ،ْتیسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے

پیر 16 اکتوبر 2017 20:12

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) لیگی ایم پی اے غیاث الدین کے دوبیٹے تشدد کیس میں گرفتار کر لئے گئے ،ْتیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیگی رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹوں کیخلاف ایم ایس شکرگڑھ پر تشدد کا مقدمہ تھانہ سٹی شکر گڑھ میں درج کیا گیا ،ْآر پی او سطان اعظم تیموری نے بتایا کہ ایم پی اے غیاث الدین کے بیٹوں کو گھرسے گرفتارکیاگیا ،ْڈی پی اوکوتیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئیں ۔