Live Updates

عمران خان کو تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے، انجینئر امیرمقام

حلقہ پی کی85کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے ،بحرین کالام روڈبمعہ22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ،ٹھیکیداروںنے کام کاآغازکردیاہے، جس پرگیارہ ارب روپے کی لاگت آئیگی،مشیر وزیراعظم پاکستان

پیر 16 اکتوبر 2017 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کو تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے،حلقہ پی کی85کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے بحرین کالام روڈبمعہ22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ہیںاورٹھیکیداروںنے اپنے کام کاآغازکردیاہے جن پرگیارہ ارب روپے کی لاگت آئیگی۔

انہوںنے کہاکہ چارارب روپے کی لاگت سے چکدرہ سے فتح پورکا بھی ٹینڈرایوارڈہوچکے ہیںجس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،اسی طرح مدین گرڈدوبارہ فعال کردیا گیاہے جس سے عوام مستفیدہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج بحرین کالام کے عوام کیساتھ نادرہ دفترقائم کرنے کے وعدے کوبھی عملی جامہ پہنایاگیا،مینڈیٹ ملے بغیرعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جبکہ50ہزارووٹ لینے والے بھی اپنی ساڑھے چارسال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں،عوام جھوٹے اعلانات پریقین نہیںرکھتے،یہ میری دلی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اگرموقع دیاتوسوات کوحقیقی معنوںمیںسوئٹزرلینڈبنائوںگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے بحرین میںنادرادفترکے افتتاح کے بعدجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتوروال کے کئی شخصیات نے اپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میںشمولیت کااعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام حلقہ پی کے 85میںخوبصور ت اوردلفریب جھیل ہیںجہاںپرعوام کی رسائی ممکن نہیںہے مگر صوبائی حکومت نے اس کیلئے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے تاکہ سیاحت کوفروغ مل سکے،انشاء اللہ ہماری حکومت آنے کے بعدیہاںپر سیاحت کاایک نئے دورکاآغازہوگا۔انہوںنے سیاست کوعبادت سمجھ کرکررہے ہیںاورعوام کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے حت الامکان جدوجہدکررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات