Live Updates

تحریک انصاف کا نئے الیکشن کا مطالبہ سو فیصد درست ہے ،ْبابر اعوان

اداروں کے درمیان تصادم کیلئے نواز شریف نے تمام گر آزما لئے ،ْ وہ ناکام ہوئے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 20:05

تحریک انصاف کا نئے الیکشن کا مطالبہ سو فیصد درست ہے ،ْبابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نئے الیکشن کا مطالبہ سو فیصد درست ہے ،ْاداروں کے درمیان تصادم کیلئے نواز شریف نے تمام گر آزما لئے لیکن وہ ناکام ہوئے،اگر ملک میں حقیقی جمہوریت لانی ہے تو عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کی کوشش کر رہی ہے ،حکومت مذہب سے متعلق ترمیم میں پہلے رائونڈمیں ناکام رہی، اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں جلاوطن حکومت ہے اورنوازشریف کے جانے کی سزاقوم کو دی جا رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات