پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان وسیع تر اقتصادی تعاون کی بہت گنجائش موجود ہے ،ْوزیر اعظم

پیر 16 اکتوبر 2017 20:05

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان وسیع تر اقتصادی تعاون کی بہت گنجائش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان وسیع تر اقتصادی تعاون کی بہت گنجائش موجود ہے۔ پیر کو پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاء جان نورلوچ مولا موف سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم سے عبارت قریبی اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں، مختلف شعبوں دوطرفہ اشتراک کار بتدریج بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ میں شریک عمل ہیں جو پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بہت صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کی جلد فعالیت کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس بات کو بھی سراہا گیا کہ دونوں ممالک تجارت، سفری سہولیات، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کیلئے فضائی اور زمینی رابطوں سمیت وسیع تر مواصلاتی روابط کیلئے اقدامات پر مرکوز ہیں۔

متعلقہ عنوان :