چین میں روبوٹس ماہرایتھلیٹس بن گئے

پیر 16 اکتوبر 2017 19:54

چین میں روبوٹس ماہرایتھلیٹس بن گئے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) جدید ترین ٹیکنالوجی کے اس دور میں آئے دن نت نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرِ عام پر آرہے ہیں جو روزمرہ معمولات سر انجام دینے کیلئے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں پہلے مصوری ،مساج،کھانا پکانے اور کپڑے استری کرتے روبوٹ سامنے آچکے ہیں وہیں اب یہ روبوٹس ایتھلیٹ کے روپ میں کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔

چین میں گزشتہ رو ز روبوٹس کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں روبوٹس ماہرایتھلیٹس بن کرکہیں تو باسکٹ بال کھیلتے دکھائی دئیے تو کہیں فٹ بال ، کنگ فو اور ڈانسنگ کے بھی مظاہرے پیش کئے۔ان سالانہ مقابلوں نے نہ صرف گولز کئے بلکہ نشانے بازی کا بھی ایسا مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے اپنی حیرت چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے۔

متعلقہ عنوان :