نیشنل سکیورٹی کالج کے وفد کا واپڈا ہائوس کا دورہ ، پانی اور بجلی کے شعبوں بارے بریفنگ دی گئی
وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار کر رہے تھے ‘ دورے کے موقع پر وفد نے پاکستان میں پانی اور بجلی کے شعبوں سے متعلق بریفنگ میں شرکت
پیر 16 اکتوبر 2017 19:11
(جاری ہے)
پانی کے شعبہ سے متعلق بریفنگ کے دوران وفد کو بتایاگیا کہ منگلا اور تربیلا سمیت ملک کے بڑے آبی ذخائر میںپانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 25 فی صد کم ہو چکی ہے ، جس کی وجہ آبی ذخائر میں گاد بھر جانے کا قدرتی عمل ہے ۔
وفد کو مزید بتایا گیا کہ 1976 ء سے 2017 ء کے دوران ہر سال اوسطاً 29 ملین ایکڑ فٹ پانی کوٹری بیراج سے زیریں جانب چلا جاتا ہے ۔مذکورہ صورتحال کے پیش ِ نظر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان میں 60ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، جس سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قومی نظام میں کم لاگت پن بجلی کی شرح میں اضافہ کیا جاسکے،بجلی کی قلت پر قابو پایا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے ۔ پاور سیکٹر سے متعلق بریفنگ میں وفد کو پاور سیکٹر کی تنظیم ِ نو اور اصلاحات ، پیپکو کو درپیش چیلنجز اور مستقل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بتایاگیا۔ وفد کو بجلی کے شعبہ میں بہتری لانے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔بریفنگ کے اختتام پر سوال جواب کا سیشن ہوا، بعد ازاں ممبر فنانس واپڈا اور وفد کے سربراہ نے سووینیئرز کا تبادلہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.