مار شل لاء کی خواہش ملکی آئین و قانون سے غداری کے مترادف ہے‘سید احمد محمود

018 کے انتخابات میںپی پی پی عوام کے ووٹ کے طاقت سے سیاسی مخالفین تاریخی شکست سے دور چار کریگی

پیر 16 اکتوبر 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ مارشل لاء کی خواہش ملکی آئین و قانون سے غداری کے مترادف ہے، موجودہ صورتحال میں کوئی سیاسی حادثہ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت ناکامی سے دو چار ووقت گزاری کے سوا حکمرانوں کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ہے کہ آنے والی حکومت کو بدترین معاشی صورتحال دے کر جائے حکومت اداروں کے ساتھ ٹکرائو کی پالیسی اختیار کر کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات قریب ہیں کارکن انتخابات کی تیار ی کریں 2018 کا سال پیپلز پارٹی کا سال ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی سوچ رکھتی ہے پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت نوجوانوں کوہرگزمایوس نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت کافی مشکلات درپیش ہیں پاکستان کو دوبارہ کھڑا کریں گے جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والا خود کرپشن پر تاحیات نااہل ہو چکا وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب ہر محاذ پر ناکام تمام وعدے اور دعوے جھوٹے نکلے ۔مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے لوٹ مار کرنے والوں کے لیے 2018 کے انتخابات یوم احتساب ہو نگے عوام کے ووٹ کی طاقت سے اپنے سیاسی مخالفین کو تاریخی شکست سے دو چار کریںگے۔

متعلقہ عنوان :