Live Updates

عمران خان کا 26اکتوبر میں الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی پارٹی سینئر رہنمائوں کے اجلاس میںاسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت پرالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

پیر 16 اکتوبر 2017 19:11

عمران خان کا 26اکتوبر میں الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 26اکتوبر میں الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاجبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت پرالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر قائدین کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا،جس میں عمران خان کے 26 اکتوبر کو رضاکارانہ طور پہ الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میںاسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت پرالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ انتخابی قوانین پر عملدرآمد اور انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے،الیکشن کمیشن اپنے بنیادی فریضہ کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر بعض مقدمات میں کمیشن کی غیر معمولی سرگرمی اور بعض میں بے عملی سے تحریک انصاف کو پہنچنے والے نقصان کا احساس کرے، تحریک انصافالیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے کچھ نہیں سیکھا، الیکشن کمیشن عدالتی کمیشن کی جانب سے دریافت کیے گئے 40سے زائد نقائص کی درستگی میں بھی ناکام رہا، تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے 120اور 122کے ضمنی انتخابات میں ''ن لیگ'' کے ہاتھوں قانون شکنی کو مکمل نظر انداز کیا،تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت اپنا نکتہ نظر بیان کرنے کا پورا حق حاصل ہے، الیکشن کمشن یا چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے تنقید یا تحفظات کے اظہار سے روکنا جمہوری و سیاسی اقدار پر قدغن کے مترادف ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات