Live Updates

سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی تمام اضافی دستاویز جمع کروا دی ،اللہ کے فضل و احسان سے میرا منی ٹریل ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا ،

ریکارڈ سنبھالے رکھنے پر جمائما کا شکرگزار ہوں،نواز شریف نے قطری کے جعلی خط کے علاوہ 300 ارب کی منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

پیر 16 اکتوبر 2017 19:11

سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی تمام اضافی دستاویز جمع کروا دی ،اللہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی تمام اضافی دستاویز جمع کروا دی ،اللہ کے فضل و احسان سے میرا منی ٹریل ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا ، ریکارڈ سنبھالے رکھنے پر جمائما کا شکرگزار ہوں،نواز شریف نے قطری کے جعلی خط کے علاوہ 300 ارب کی منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اللہ کریم کے فضل و احسان سے میرا منی ٹریل آج ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی تمام اضافی دستاویز آج جمع کروا دی ہیں،نتہائی عمدگی سے دستاویزی ریکارڈ سنبھالے رکھنے پر جمائما کا بھی شکرگزار ہوں۔چھ سو بہتر ہزار پاؤنڈز کا مکمل ریکارڈ اب سپریم کورٹ کے سامنے موجود ہے۔نواز شریف نے قطری کے جعلی خط کے علاوہ 300 ارب کی منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ایک دوست نے اس سارے منظر نامے پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کیا ہے کہ اگر وہ میری جگہ ہوتا تو اس کی سابق اہلیہ شریفوں سے پیسے لیتی اور مجھے جیل بھجوا دیتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات