شیخوپورہ میں پرائیویٹ فیکٹری کی کوسٹر ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ کر کھائی میں جا گری، 25 افراد شدید زخمی

پیر 16 اکتوبر 2017 19:11

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) شیخوپورہ میں ایک پرائیویٹ فیکٹری کی کوسٹر ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 25 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کریسنٹ فیکٹری کی کوسٹر سٹاف کو گھر چھوڑنے کے لیے جا رہی تھی کہ جب وہ ہنڈا فیکٹری کے سامنے سے ایک ٹرک کو اوور ٹیک کر کے موڑ کاٹ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں فیکٹری کے 25 مزدور اور آفیسر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو فسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ پہنچا دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :