Live Updates

نیب پر 6ماہ میں فیصلہ کرنے کی تلوار لٹک رہی ہے، نیب عدالت میں مقبول لیڈر پر عجلت میں ریفرنسز چلائے جارہے ہیں ،نیب کورٹ میں انصاف دفن کرنے کا خطرہ موجودہے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان بدکردار انسان ہے، عمران خان جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے عائشہ گلالئی ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ

پیر 16 اکتوبر 2017 19:16

نیب پر 6ماہ میں فیصلہ کرنے کی تلوار لٹک رہی ہے، نیب عدالت میں مقبول لیڈر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب پر 6ماہ میں فیصلہ کرنے کی تلوار لٹک رہی ہے، نیب عدالت میں مقبول لیڈر پر عجلت میں ریفرنسز چلائے جارہے ہیں ،نیب کورٹ میں انصاف دفن کرنے کا خطرہ موجودہے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان بدکردار انسان ہے، عمران خان جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے عائشہ گلالئی ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عجلت میں انصاف فراہم کرنا انصاف قتل کرنے کے مترادف ہے ، چیف جسٹس کے بیان کی تائید کرتا ہوں، نیب عدالت میں مقبول لیڈر پر عجلت میں ریفرنسز چلائے جارہے ہیں، انصاف کی فراہمی ہر ممکن ہونی چاہیے، نیب کورٹ میں انصاف کو دفن کرنے کا خطرہ موجود ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی ریفرنس یا کیس ایسا نہیں ہوگا، جس کی سماعت اتنی عجلت میں کی جارہی ہو، نیب کورٹ میں 2مزید سابق وزیراعظم کے خلاف بھی ریفرنسز زیر سماعت ہیں، 2سابق وزراء اعظم کے کیسز کا فیصلہ6ماہ میں ہوچکا ہے، تو اس پر ہمارا اعتراض شائد نہیں بنتا، مسلح افواج دہشتگردوں سے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جانیں قربان کررہی ہیں، گزشتہ روز ہی ایک آفیسراور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، رانا ثنااللہ نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے عوام کسی صورت انصاف کو دفن نہیں ہونے دیں گے ، اس سے عجلت میں انصاف کو دفن کرنے کا تاثر ابھرتا ہے، نیب پر 6ماہ میں فیصلہ کرنے کی تلوار لٹک رہی ہے، نواز شریف اور انکا خاندان عدالتوں کا سامنا کررہا ہے،عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان بدکردار انسان ہے،عمران خان جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، عائشہ گلالئی ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات