پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات کا خواہشمند ہے ،
برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور تعلیم، صحت، معیشت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے ، ضرب عزب اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز
پیر 16 اکتوبر 2017 19:16
(جاری ہے)
پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خاص برائے پاکستان و افغانستان اوون جینکن اور ان کے ہمراہ برطانیہ کے ہائی کمیشنر تھامس ڈریو، ڈیفیڈ برطانیہ کی ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہے ، پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضرب عزب اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ۔ انھوں نے کہاکہ کامیاب معاشی حکمت عملی اور بہتر اقتصادی پالیسیوں سے پاکستان نے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملاقات میں برطانوی وزیر عظم کے نما ئندہ برائے پاکستان اور افغانستان اوون جینکن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں، برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.