گوادر ماسٹر پلان کی تکمیل سے گوادر شہر دنیا کے جدید ترین شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق

پیر 16 اکتوبر 2017 19:07

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق نے کہا ہے کہ گوادر ماسٹر پلان کی تکمیل سے گوادر شہر دنیا کے جدید ترین شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر سمارٹ بندرگاہ کے ماسٹر پلان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی قمر مسعود ،(سی سی سی ایف ایچ ڈی ) کے مسٹر لیو، ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد بلوچ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی ، کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی ، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماسٹر پلان سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گوادر ماسٹر پلان اپ گریڈیشن اور سمارٹ سٹی منصوبے کے مختلف امور زیر بحث آئے اور تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں اسمارٹ سٹی منصوبے کے حوالے سے مقامی لوگوں کی تجاویز اور مشاورت سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک اور شاہراؤں کے منصوبوں سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں جدید سفری سہولیات کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :