پاکستان اور آزادکشمیر میں جلد ہی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی،چودھری محمد یٰسین

پیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے بنیادی سطح پر کام کررہی ہے،خطاب

پیر 16 اکتوبر 2017 19:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میںقائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین نے کہاہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں جلد ہی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی ۔ عوام کی بڑی تعداد جوق درجوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیا رکررہی ہے ۔ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوںکاتحفظ کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات یہاں محمد ذاکر آف برنام کی پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،محمد ذاکر آف برنام نے اپنے دوستوں، خاندان سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد یٰسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے بنیادی سطح پر کام کررہی ہے ، اس بنیاد پر آزادکشمیر وپاکستان میں آئندہ پی پی کی حکومت قائم ہوگی ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کارکنوں کی عزت نفس محفوظ نہیں، ہم اپنے کارکنان کی عزت نفس کاہرحال میں دفاع کررہے ہیں، پیپلزپارٹی غریبوں ، مزدور ں کی جماعت ہے ، نئے آنیوالے کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد ذاکر اوران کے خا ندان او رسیاسی دوستوں کی پی ٹی آئی چھوڑا اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ آج بھی عوام کے دلوں میں پی پی بس رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ آزادکشمیر کا تعمیروترقی کانظام ٹھپ ہوچکاہے ، حکومتی اراکین او رکارکن بھی اپنی حکومت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی دور حکومت ایک سنہرہ دورہ تھا۔ جوجلد آزادکشمیر کے عوام کو لوٹائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :