آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان کوٹلی کاچارروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدڈڈیال روانہ

پیر 16 اکتوبر 2017 19:46

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان کوٹلی کاچارروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدڈڈیال روانہ ہوگئے۔قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان کاچارروزہ دورہ کوٹلی انتہائی مصروف رہا۔قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے اپنے دورہ کے پہلے روز12اکتوبرکوکلاہ کے مقام پرن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میںشرکت کرنے کے بعدپی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس کوٹلی میںعوامی وفودسے ملاقات کی اوران کے مسائل سنی13اکتوبرکوسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میںپریس کے نمائندگان سے بھی تفصیلی گفتگوکی پھرگول مسجدہائوسنگ سکیم میںجمعہ کی نمازکی ادائیگی کے بعداپنے حلقہ انتخاب کھوئیرٹہ کے لیے روانہ ہوئے راستہ میںڈنہ کے مقام پراستقبال کرنے والوںکے ساتھ بھی ملاقاتیںکرنے کے بعدسیری خانپورچوکی کے مقام پرنمازجنازہ پڑھاپھردھنہ تھاتھی کے مقام پرحاجی حاکم دین روڈکاافتتاح کرنے کے بعدسملارکے مقام پرصوبیدارعدالت کی اہلیہ کی وفات پراظہارافسوس کے بعدفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے 14اکتوبرکھوڑگراں کے مقام پراسسٹنٹ کمشنرکوٹلی راجہ نثاراحمدکے والدمحترم کی وفات پران کی رہائش گاہ جاکران سے اظہارافسوس کرنے کے بعدفاتحہ خوانی کی ۔بعدازاں قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کھوئیرٹہ پریس کلب کی نوتعمیرشدہ بلڈنگ کاافتتاح کیااوراس موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرنے کے بعدپی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس کھوئیرٹہ میںعوامی وفودسے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اورموقع پراحکامات بھی جاری کئے۔

بروٹ گالہ کے مقام پرمحمودبٹ،دلداربٹ، راجہ افسر کی وفات اوربھنڈیاںکے مقام پرراجہ مقصودکی وفات پرپسماندگان سے اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت وبخشش اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔15اکتوبرکوقائمقام وزیراعظم نے ڈمانڈہ کے مقام پروحیدالزمان،منجوال کے مقام پرچوہدری اصغرکی دختراوربھروٹ گالہ میںمرزافاروق کے بیٹے کی شادی تقریبات میںبھی شرکت کرنے کے بعدڈڈیال جاتے ہوئے راستہ میںفگوش کے مقام پرفاتحہ خوانی کی اوربڑالی دربارپرحاضری دی۔

متعلقہ عنوان :