اینٹی نار کوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے ہیروئن بھرے کیپسول بر آمد کر لئے

پیر 16 اکتوبر 2017 19:34

راولپنڈی 16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف )نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے ہیروئن بھرے کیپسول بر آمد کر لئے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ملزم طیب خان جوکہ ہنگو کا رہائشی ہے، غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے راس الخیمہ جارہاتھا کہ دوران تلاشی ملزم کے سامان سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :