Live Updates

عمران خان نے 26 اکتوبرکو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان کیساتھ سینئررہنماء بھی الیکشن کمیشن جائیں گے،الیکشن کمیشن نےعمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں،الیکشن کمیشن نےجوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے کچھ نہیں سیکھا، تحریک انصاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اکتوبر 2017 18:01

عمران خان نے 26 اکتوبرکو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 اکتوبرکوالیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنماء بھی الیکشن کمیشن جائیں گے،الیکشن کمیشن نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیےہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 26 اکتوبرکو الیکشن کمیشن میں پیشی کیلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کا فیصلہ پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اعلامیہ تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن اپنے بنیادی فریضہ کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نےجوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے کچھ نہیں سیکھا۔الیکشن کمیشن 40 سے زائد نقائص کی درستگی میں بھی ناکام رہا۔ تحریک انصاف کواپنا نکتہ نظر بیان کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 120 اور122 ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی قانون شکنی کو مکمل نظرانداز کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات