تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس پر تشددکے ذمہ داروں کیخلاف پولیس نے فوری ایکشن لیا، محمد شہبازشریف

پیر 16 اکتوبر 2017 19:34

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس پر تشددکے ذمہ داروں کیخلاف ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں قانون اورانصاف کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،قانون سے کوئی بالاتر نہیں اورقانون سب کیلئے برابر ہے،انہوںنے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس پر تشددکے ذمہ داروں کیخلاف پولیس نے فوری ایکشن لیاہے اورپولیس نے ایم پی اے کے بیٹوں کو گرفتار کر کے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون فوری حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :