6 ماہ کی تلوار نیب کورٹ پر لٹکی ہے ،انصاف کا قتل ہو سکتا ہے،رانا ثناء اللہ

پیر 16 اکتوبر 2017 17:57

6 ماہ کی تلوار نیب کورٹ پر لٹکی ہے ،انصاف کا قتل ہو سکتا ہے،رانا ثناء ..
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اکتوبر2017ء ): صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ احتساب عدالت ریفرنس کے معاملہ میں عجلت کا مظاہرہ کر رہی ہے،مارشل لامیں بھی کسی ریفرنس کی سماعت اتنی عجلت میں نہیں ہوتی،جبکہ70سالوں میں2کیس سماعت کے لئے نیب کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس ضرور لیں گے اور چیف جسٹس آف پاکستان انصاف کو دفن نہیں ہونے دیں گے ایسے لگ رہا کہ عجلت میں فیصلے کرنے کے لئے ان پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے ۔

تاہم شریف خاندان پر فرد جرم کے لئے بھی وقت مکمل نہیں دیا گیاہے۔انہوں نے شیخ رشید کے مطلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو دو ٹوک بیان دینے سے روکا جائے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آئی فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں پاک فو ج کے نوجوان ملک و قوم کے لئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں یہ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور عمران خان جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے عائشہ گلالئی بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑیں گی اور حقانی نیٹ ورک کا غلط الزام پاکستان پر لگایا گیا ہے ۔