صوابی ‘ دو سال سے ٹوبیکومزدور اتحاد یونین کاچارٹر آف ڈیمانڈمنظور نہیں ہوا ،حسین احمد قریشی

پیر 16 اکتوبر 2017 19:01

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ٹوبیکومزدور اتحاد یونین کے صدر حسین احمد قریشی اور جنرل سیکرٹری طاہر محمد نے کہا ہے کہ دو سال پورے ہونے والے ہیں لیکن ابھی تک ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں ہوا کنسلی،ْٹرکی ریٹائر منٹ کے بعدچار ماہ سے یہ سیٹ خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ لٹکا ہوا ہے اور ورکرز اپنے حقوق کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ دوسری طر فلپ مورس انتظامیہ اونے پونے داموں پر کمپنی کی قیمتی پراپرٹی بیچ رہے ہیں جس کی وجہ سے ورکرز میں شدید خوف ہراس پھیل چکا ہے کیونکہ اس سے مزید ورکرز بے روزگار ہوجائیں گے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے متعلقہ اداروں کو خطوط بھی بھیجے ہیں لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو ا اور نہ ہی ہمیں ابھی تک جواب دیا گیا لہٰذا ہم لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کریں گے اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور لیبر ڈپارٹمنٹ پر ہوگی۔