ہنگو‘تحصیل ٹل میں سلینڈ ر دھماکہ

پیر 16 اکتوبر 2017 19:01

ہنگو‘تحصیل ٹل میں سلینڈ ر دھماکہ
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)تحصیل ٹل میں سلینڈ ر دھماکہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ٹل پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز دوپہر کے وقت ٹل کسٹم آفس کے قریب اچانک دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد ٹل پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تا ہم دھماکہ ایک بوری کے اندرسلینڈر کے پٹھنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

سلینڈر دھماکے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ ٹل پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔