ہنگو‘ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ 7 اشتہاری ملزمان سمیت 15جرائم پیشہ اور28مشکوک افراد گرفتار

پیر 16 اکتوبر 2017 19:01

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ہنگو پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 7اشتہاریوں،15جرائم پیشہ اور28مشکوک افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی ی او آفس ہنگو سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے متعلقہ علاقاجات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 7مجرم اشتہاری، 15جرائم پیشہ عناصراور28مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ۔

آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے اسلحہ و منشیات بھی برآمدہوئے جن میں8 پستول،کلاشنکوف،سینکڑوں کارتوس، تین چارجراور7کلو گرام چرس شامل ہے۔پریس ریلیز میں ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع ہنگو میں امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر سر چ اینڈ سترائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ عوام ،علماء کرام، منتخب نمائندگان بھی اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :