ڈسٹرکٹ کونسل چاغی کااجلاس ،3 کروڑ،16 لاکھ 70 ہزار کا بجٹ پیش کردیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 18:48

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل چاغی کابجٹ اجلاس زیر صدارت ممبر ضلع کونسل خان محمد آصف سنجرانی کونسل ہال منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل کے اکثریتی مرد و خواتین ممبران نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ڈسٹرکٹ چیر مین میر داود خان نوتیزئی نے ضلع کونسل کا مجوزہ بجٹ برائے سال 2017-18ء پیش کردی جس کا تخمینہ 316700000تین کروڑ سولہ لاکھ ستر ہزار روپے رکھا گیا جوکہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص کی گی ہے جس میں متوقع آمدنی5380376-50پانچ کروڑ اڑتیس لاکھ تین ہزار سات سو روپے رکھا گیا ہے بجٹ اجلاس ضلع کونسل کے اراکین حاجی عبدالروف نوتیزئی نے دالبندین میں اسپورٹس کمپلیکس اور ریزیڈشنل کالج کی تعمیر کے لیے قرار داد پیش کی جوکہ بھاری اکثریت سے منظور کی گئی جبکہ ملک سمیع اللہ نوتیزئی نے ضلع چاغی میں کام کرنے والی این جی اوز کو ضلع کونسل کا پابند بنانے اور دیگر اضلاع سے آنے والے کو کمپیوٹرز لوکل کے اجراء کو روکنے کی قرارداد پیش کردی جو کہ بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ڈسٹرکٹ چیرمین میر داود خان نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران نے روا یات کی پاسداری کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے بجٹ منظور کروائی انہوں نے کہا ہمارئے پاس وسائل محدود مگر مسائل زیادہ ہیں اس کے باوجود ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اپوزیشن ممبران کے اسکیمات اور تجاویز بھی بجٹ میں بھی شامل کی گئی ہیں کیونکہ ہم نفرتوں کی سیاست نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا وزیر اعلی بلوچستان کے فرائم کردہ فنڈز حقیقی معنوں میں علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں دیرینہ مسائل کو حل کرکے ہم نے ایک مثال قائم کردی اور خدمت کا یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری ریگا ضلع کونسل کے ممبران حاجی عبدالروف نوتیزئی نے ڈسٹرکٹ چیرمین میر داود خان نوتیزئی کی تاریخی کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور لوکل کمپیوٹرائزڈ اور تجاویزات کے خاتمے کے مہم میں ان کے کردار کی تعریف اور کہا ان کے اقدامات اور روشن کی طرح عیاں ہے انھیں ضلع کونسل کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور علاقے ترقی کے لیے جو قدم اٹھائیںگے ہم بھر پور ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :