موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کو نقصان دینے کے علاوہ قوم کے مفاد میں کچھ بھی کام نہیں کیا ،محمد اسماعیل زہری

بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کئے جارہے تھے وہ بھی پورے نہیں ہوسکے ، رہنماء پیپلز پارٹی خضدار

پیر 16 اکتوبر 2017 18:46

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سابق صدر محمد اسماعیل زہری نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کو نقصان دینے کے علاوہ قوم کے مفاد میں کچھ بھی کام نہیں کیا ۔ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کیئے جارہے تھے وہ بھی پورے نہیں ہوسکے ۔عوام کا گرشتہ چار سال محض ہنگامہ آرائی میں ضائع کیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 2018کے الیکشن میں قوم ان حکمرانوں کو مسترد کردے گی کہ جنہوںنے انہیں غربت بے روزگاری کے ماسوا کچھ بھی نہیں دیا۔پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کیا بے روزگار نوجوانوں کور وزگار دی ۔ بڑے پراجیکٹس کا آغاز کیاگیا اور ملکی معیشت کو بہتربنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کی ۔

(جاری ہے)

موجودہ دورے حکومت میں ایسا کچھ بھی نظر نہیں آرہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے اور عوام اپنے ووٹوں سے پی پی پی کے امیدواروںکو منتخب کرکے موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے نجات حاصل کرے گی ۔بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی مضبوط قوت کے طور پر ابھرے گی انہوںنے کہا کہ پی پی پی کے کارکن آج سے محنت و جدوجہد کا آغاز کردیں ۔