لیویز فورس دوسری فورسز سے کسی صورت بھی کم نہیں ،میر سیف اللہ کھیتران

پاکستان کے دفاع کیلئے لیویز کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریگی، ،وردی کی شان کو ہمیشہ بلند رکھا جائے گا،نئی بھرتی ہونیوالے اہلکار خوش اسلوبی سے فرائض سرانجام دیں، ڈپٹی کمشنر سبی

پیر 16 اکتوبر 2017 18:46

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ لیویز فورس دوسرے فورسز سے کسی صورت بھی کم نہیں ہے ،پاکستان کے دفاع کے لئے لیویز فورس کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریگی،وردی کسی بھی فورس کی ہو اس کا بڑا عزت واحترام ہے ،وردی کی شان کو ہمیشہ بلند رکھا جائے گا، لیویز فورس میں بھرتی ہونے والے جوان آج سے اس فورس کا حصہ ہیں ،نئے بھرتی ہونے والے لیوئز اہلکار اپنے فرائض خوش اسلو بی کے ساتھ سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ھاوس سبی میں نئے بھرتی ہونے والے لیو یز اہلکاروں میں تقرری نامے تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر اسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری ،تحصیلدار نصیر ترین،لیویز رسالدار میر عارف مری ،لیویز رسالدار میر شہباز خان باروزئی اور دیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور لیو یز فورس دوسرے فورسز سے کسی بھی صورت کم نہیں ہے صوبائی حکومت لیویز فورس کو مذید مثالی فورس بنانے کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وردی کسی بھی فورس کی ہو اس کی بڑی عزت واحترام ہے اور وردی کی شان کو ہمیشہ بلند رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس میں بھرتی ہونے والے نوجوان آج سے اس فورس کا حصہ ہیں وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیںانہوں نے کہا کہ لیویز فورس پا کستان کی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرئے گی ،تقریب کے اختتام پر ڈ پٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران، اسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری ،تحصیلدار نصیر ترین ،اور لیویز رسالدار میر عارف مری نے لیویز فورس میں بھرتی ہونے والے نئے لیویز جوانوں میں تقرری نامہ تقسیم کئے ۔