Live Updates

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو ارسال

عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن

پیر 16 اکتوبر 2017 18:31

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو ارسال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو بھجوادیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو بھجوادیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات