تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے اہم ہے،وزیراعظم

ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون میں اضافے کی گنجائش ہے،دوطرفہ تعاون وقت کے ساتھ مستحکم ہورہا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 18:30

تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے اہم ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ دو طرفہ گہرے دوستانہ تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون وقت کے ساتھ مستحکم ہورہا ہے، تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے اہم ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ گہرے دوستانہ تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون وقت کے ساتھ مستحکم ہورہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں اضافے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے اہم ہے، تاپی منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔