سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلندی پر واقع جنت نظیر داوی شہیدہ سر چغرزئی میں تین روزہ قامی میلہ اختتام پذیر

پیر 16 اکتوبر 2017 18:17

سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلندی پر واقع جنت نظیر داوی شہیدہ سر چغرزئی میں ..
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلندی پر واقع جنت نظیر داوی شہیدہ سر چغرزئی میں تین روزہ میلہ (بونیر گل د نمیر )اختتام پذیر ہو گیا ۔ آخری روز بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے فیسٹول میں شرکت کی۔میلے کے اخری روز مختلف پروگرامات پیش کئے گئے ۔میلے میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ضلع کونسل بونیر کے ممبران ،مختلف محکموں کے سربراہان کو شیلڈ دئے گئے ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم بونیر ڈاکٹر عبیداللہ ،نائب ناظم یو سف علی خان اور ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی نے کہا کہ بونیر ایک پرامن ضلع ہے اور یہاں کے عوام کی مہمان نوازی سے پوری دنیا واقف ہے ۔انہوںنے کہا کہ کامیاب فیسٹیول کے انعقاد سے ثابت ہو گیا کہ بونیر میں صحت افزا مقامات سیاحوں کی توجہ کامرکز ہے ۔

(جاری ہے)

جس مقصد کے لئے فیسٹیول منعقد کیا گیا تھا وہ مقاصد ہم نے حاصل کئے ہیں ۔

کمشنر ملاکنڈ ،سیکرٹری ٹور ازم اور صوبائی وزیر خبیب الرحمان خان نے شہیدے سرفیسٹول کے انعقادکو بہترین قرار دیاہے ۔ڈپٹی کمشنر بونیر نے کہا کہ بونیر میں ہرسال دو فیسٹیول منعقد کرائے جائیں گے ۔ضلع کے ہر سب ڈویژن میں ایک روززہ امن میلے منعقد کئے جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اگر چعرزئی میں سڑکوں کی بہتری پر توجہ دی جائے تو یہ علاقے صوبہ کے دیگر سیاحتی مقامات سے بہتر ہو سکتے ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح وہ بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ضلع نائب ناظم یو سف علی خان نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام اراکین اور خصوصا چعرز ئی کے عوام نے فیسٹول کی کامیابی میں اہم کردار اداکیاہے ۔جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔