مستونگ ،سیکورٹی فورسز نے دوران چیکنگ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا

پیر 16 اکتوبر 2017 18:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء)مستونگ میں سیکورٹی فورسز دوران چیکنگ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پستول برآمد اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لیںسیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سیکورٹی فورسز نے دوران چیکنگ دو مشتبہ افراد محمد امین ،محمد ابراہیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ 48رائونڈز اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔