نصیرآباد ،ربیع کینال ٹو پر انتظامیہ کا جتوئی قبیلے کیخلاف کریک ڈائون

دو سو گھرمسمار ،مخالفین کو 14400ایکڑاراضی کازبردستی قبضہ دلا دیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 18:12

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء)نصیرآباد کے علاقے ربیع کینال ٹو پر انتظامیہ کا جتوئی قبیلے کے خلاف کریک ڈائون دو سو گھروں کو مسمار کرکے دو سو خاندانوں کو ضلع بدر کرکے مخالفین کو 14400ایکڑاراضی کازبردستی قبضہ دلا دیا گیا موضع جتوئی جدید اسلحہ کا ڈھیر بن گیا دو قبائل میں خونی تصادم ہونے کا خدشہ وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان کشیدگی کا فوری نوٹس لیں تفصیلات واطلاعات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں کئی سالوں سے بروہی اور جتوئی قبائل کے درمیان موضع جتوئی پر 14400ایکڑ اراضی پر تنازعہ چل رہا تھا جس میں دونوں قبائل کے درجنوں افراد ہلاک وزخمی ہوچکے ہیں گزشتہ دونوں نصیرآباد کے علاقے ربیع کینال ٹو پر صبح سویرے انتظامیہ کی پشت پناہی میں جدید اسلحہ سے لیس درجنوں افراد نے جتوئی قبیلے کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا اور دو سو گھروں کو جدید مشینری ٹریکڑوں سے مسمار کرکے دو سو خاندانوں جن میں عورتیں بچے بوڑھوںکو ضلع بدر کرکے مخالفین کو 14400ایکڑاراضی کازبردستی قبضہ دلا دیا گیا ہے اس وقت موضع جتوئی جدید اسلحہ کا ڈھیر بن گیا ہے دو نوںقبائل میں خونی تصادم ہونے کا خدشہ پید ا ہو گیا ہے موضع جتوئی میں جتوئی قبائل کو ضلع بدر کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جتوئی قبیلے کے معتبرین میر عبدالغفور جتوئی ملک رحیم جتوئی وڈیرہ شادی خان جتوئی وڈیرہ شاہنواز جتوئی میر عبدالرسول جتوئی میر مسکان خان جتوئی اور محمد عمر جتوئی نے الزام عائد کیا کہ نصیرآباد پولیس مکمل جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے قانونی بلوچی رویات چادر چار دیواری کے تقدس کی پالی کرتے ہوئے نوتال پولیس ایس ایچ او نوتال کے ہمراہ مخالفین کے ہمراہ جدید اسلحہ کے ہمراہ ہمارے گھروں میں داخل ہو کر دو سو سے زائد گھروں کو مسمار کرکے دو سو خاندانوں کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے اس طرح کی بربریت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بھی نہیں کر رہی ہے جس طرح سے نصیرآباد پولیس نے ہمارے قبیلے کیساتھ کیا ہے ہماری ایک عورت دو بچوں سمیت تاحال غائب ہے اتنے بڑے واقعہ پر کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی پولیس کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ موضع جتوئی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا فوری نوٹس لیںجتوئی قبیلے کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔