نوتال پولیس کیخلاف سینکڑوں خواتین کا بچوں کے ہمراہ مقتول خان محمد پرکانی سمیت 13افراد کوزخمی کرنیوالے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف قومی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا
پیر 16 اکتوبر 2017 18:11
(جاری ہے)
ایس ایچ او نوتال کی معطلی کا مطالبہ کیانوتال پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے ہمارے زخمی افراد کو گرفتار کر رکھا ہے اور گھروں میں چھاپے مار کر موٹر سائیکلیں گھریلو سامان موبائل فون ساتھ لے گئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان نوتال پولیس کی ذیادتیوں کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں نوتال پولیس کی حدود میں پرکانی قبیلے کے دو گرپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے واقعہ کے خلاف پرکانی قبیلے کے ایک گروپ کی سینکڑوں خواتین نے بچوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چوک ڈیرہ مراد جمالی میںمقتول خان محمد پرکانی سمیت تیرہ افراد کوزخمی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف نوتال پولیس کے رویہ کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا گیا مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ نوتال پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے ہمارے زخمی افراد کو گرفتار کر رکھا ہے اور گھروں میں چھاپے مار کر موٹر سائیکلیں گھریلو سامان موبائل فون مال غنیمت سمجھ کر ساتھ لے گئے ہیں اور خواتین بچوں پر تشدد کیا گیا ہے کیونکہ ملزمان کو بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے گھروں سے جنازے اٹھائے گئے ہیں اس کے باوجود نصیرآباد پولیس جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کی مدد کر رہی ہے اور کہاکہ مقدمہ میں نامزد گرفتار ملزمان کو رہا کرنا قابل افسوس اقدام ہے جس پروزیراعلیٰ بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نوتال پولیس کی ذیادتیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نوتال ایس ایچ او کو معطل کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بعدازاں مظاہرین نے ڈی ایس پی سرکل نصیب الله کھوسہ نے مذاکرات کیئے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مشتمل خواتین نے احتجاج موخر کرتے ہوئے منشتر ہوگئے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.