ْعلماء اکرام جمعہ کے خطبات میںعقیدہ ختم نبوت کو موضوع بنائیں ،صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

پاکستان میں بیرونی قوتیں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں ،ہمارے اداروں کو حکومت سے لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں امت مسلمہ ایک صف پر کھڑی ہے ،تمام گھنائونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے ، صدر پاکستان علما کونسل اوکاڑہ

پیر 16 اکتوبر 2017 18:45

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) علماء اکرام جمعہ کے خطبات میںعقیدہ ختم نبوت کو موضوع بنائیں کیونکہ عقیدہ ختم نبوت ہی مسلمانوں کے لیے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان علما کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی قوتیں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں ہمارے اداروں کو حکومت سے لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن امت مسلمہ ایک صف پر کھڑی ہے اور ان تمام گھنائونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے ،یہود اور کفار کو ان کے مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں ہونے دیں گے قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے صرف وہی شخص مسلمان ہے جو شرک نہ کرتا ہو اور ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتا ہو شکیل الرحمن قاسمی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میری تمام مسلم مکاتب فکر کے علماء سے بھرپور اپیل ہے کہ نمازجمعہ کے خطبات میں ختم نبوت کو موضوع بحث بنائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں کے مسلمان اپنے مذہب کی سربلندی کے لیے ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں۔